پنجاب حکومت کا اسموگ پر قابو پانے کیلیے شادیوں پر پابندی لگانے پر غور
Webdesk
|
12 Nov 2024
لاہور: پنجاب حکومت نے اسموگ کی روک تھام کے لئے تیار کردہ پالیسی لاہور ہائی کورٹ کے سامنے پیش کردی، ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ آئندہ سال سے شہریوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ اکتوبر سے دسمبر تک شادیوں کا انعقادنہ کریں۔
ذرائع کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ میں بتایا ہے کہ اسموگ کے تدارک کے لیے پالیسی تیار کرلی ہے، پہلی بار بجٹ بھی مختص کیا ہے، آئندہ سال سے شہریوں کو پابند کریں گے کہ وہ اکتوبر سے دسمبر تک شادیاں نہ کریں۔
عدالت کا کہنا تھا کہ حکومت نے سابق حکومتوں سے زیادہ اچھے کام کیے ہیں، پالیسی اچھی ہے باقی اضلاح میں بھی عمل درآمد کروائیں، کاشتکاروں میں سپر سیڈر تقسیم کرنا حکومت کا اچھا فیصلہ ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہے تو ون ڈش کے ساتھ یہ پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے ، شادیوں پر تین کے بجائے صرف ایک فنکشن ہوگا۔
عدالت کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں دکانیں شام پانچ بجے بند ہوتی ہیں مگر یہاں رواج ہے کہ صبح نکلتے ہیں اور رات تک گھومتے رہتے ہیں۔
Comments
0 comment