پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

ماتھے، سر پر، بائیں آنکھ کے قریب، بازو اور گھٹنے پر چوٹیں لگیں، چھاتی کا دائیاں حصہ بھی سوج گیا۔
پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

Webdesk

|

21 Mar 2024

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ماتھے، سر پر، بائیں آنکھ کے قریب، بازو اور گھٹنے پر چوٹیں لگیں، چھاتی کا دائیاں حصہ بھی سوج گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماء اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے ماتھے، سر پر، بائیں آنکھ کے قریب، بازو اور گھٹنے پر چوٹیں لگیں، چھاتی کا دائیاں حصہ بھی سوج گیا۔

میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں۔ جیل میں پرویز الہٰی کے ایکسرے لیے گئے جن میں پسلیوں میں فریکچر کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان کی بائیں آنکھ کے قریب اور بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی جبکہ چھاتی کا دائیاں حصہ سوجا ہوا ہے۔ پرویز الہٰی کا بائیاں گھٹنا بھی زخمی ہوا ہے۔

واش روم میں گرنے سے پرویز الہٰی کے ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے۔ ان کے سر پر بائیں طرف نیل اور چوٹ کا نشان موجود ہے۔

پرویز الہٰی کا چیک ایپ پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹرز نے کیا جن میں جنرل سرجن، ماہر کارڈیولوجسٹ اور آرتھوپیڈک شامل تھے۔ ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹ میں پرویز الہٰی کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!