پرائیوٹ اسکولز کی جون جولائی سمیت تمام فیس پر پابندی

پرائیوٹ اسکولز کی جون جولائی سمیت تمام فیس پر پابندی

سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر پابندی عائد کردی گئی
پرائیوٹ اسکولز کی جون جولائی سمیت تمام فیس پر پابندی

ویب ڈیسک

|

1 Nov 2024

سندھ میں پرائیوٹ اسکولز کیلیے داخلہ اور ماہانہ فیس کے علاؤہ ہر قسم کی فیس کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں محکمہ تعلیم سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق داخلہ اور ماہانہ فیس کے علاوہ تمام تر فیس وغیرہ غیرقانونی تصور کی جائیں گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جون جولائی کی فیس بھی غیر قانونی تصویر کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ والدین ایسے تمام اسکولز کی نشان دہی کریں جو فیس وصول کرتے ہیں تاکہ انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!