پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پروپیگنڈا، کراچی میں پہلا مقدمہ درج

پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پروپیگنڈا، کراچی میں پہلا مقدمہ درج

ملزم نے ٹویٹر پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کیا، پولیس
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پروپیگنڈا، کراچی میں پہلا مقدمہ درج

ویب ڈیسک

|

9 Dec 2024

پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج کے دوران من گھڑت پروپیگنڈا کرنے پر کراچی میں پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

جعلی و من گھڑت پھیلانے پر سائبر کرائم کراچی میں پہلا مقدمہ درج کیا گیا۔

نومبر میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پروپیگنڈا کے طور پر فیک نیوز پھیلانے پر مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ گلشن اقبال بلاک ون میٹروول کراچی کے رہائشی سیف الرحمن کے خلاف درج کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق خبر موصول ہوئی تھی کہ ایک فرد اپنی سماجی رابطوں کی ویب پر جعلی خبریں پھیلا رہا ہے، مذکورہ معاملے میں ریاست کے بارے میں توہین آمیز زبان استعمال بھی شامل تھا۔

انکوائری کے دوران ٹویٹر اکاؤنٹ کا تکنیکی تجزیے کے دوران فعال اور ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث پایا گیا۔ اس اکاؤنٹ کا تکنیکی تجزیہ کرنے پر متعدد پوسٹیں ملی جو ریاست کے خلاف تھیں۔

مقدمہ اندراج کے بعد بھی ملزم کو حراست میں نہیں لیا جاسکا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!