پی ٹی آئی نے قانونی جنگ جیت لی

پی ٹی آئی نے قانونی جنگ جیت لی

تحریک انصاف کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ کردیا
پی ٹی آئی نے قانونی جنگ جیت لی

ویب ڈیسک

|

1 Nov 2024

جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کو عدالت نے کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین کی شقوں سے متصادم قرار دیدیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے شیرافضل مروت کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر بلینکٹ پابندی آئین کی ایسوسی ایشن اور اظہار رائے کی آزادی کی شقوں سے متصادم ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر پابندی کی وجہ جیل رولز کی یہ شق بتائی گئی تھی جس کے بعد ملاقاتوں پر پابندی کے بعد شق 265 کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!