پی ٹی آئی کو عدالت سے ایک اور بڑا ریلیف مل گیا
عدالت کا پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم
ویب ڈیسک
|
4 Jun 2024
عدالت سے پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی سی ڈی اے کے خلاف درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسلام آباد میں قائم پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ کو فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیا۔
سی ڈی اے کے خلاف پی ٹی آٗی کی درخواست منظور کرلی۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز سے محفوظ فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے چند روز قبل تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اُس کے ایک حصے کو منہدم جبکہ دفتر کو سیل کردیا گیا تھا۔
Comments
0 comment