پی ٹی آئی سے اتحاد کے بعد سنی اتحاد کونسل کا الیکشن کمیشن کو اہم خط

پی ٹی آئی سے اتحاد کے بعد سنی اتحاد کونسل کا الیکشن کمیشن کو اہم خط

صاحبزادہ حامد رضا نے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کیلیے خط لکھ دیا
پی ٹی آئی سے اتحاد کے بعد سنی اتحاد کونسل کا الیکشن کمیشن کو اہم خط

ویب ڈیسک

|

19 Feb 2024

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے مخصوص نشستوں کیلیے الیکشن کمیشن کو خط ارسال کردیا۔

اپنے خط میں انہوں نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 50 آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں اور انہوں نے الیکشن کمیشن میں پارٹی سرٹیفکٹ بھی جمع کروادیے ہیں۔

اُدھر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان نے الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سرٹیفیکیٹ  جمع کروانا شروع کردیئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں بھی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی ٹکٹ جمع کروادیے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!