قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی فضائی میزبان بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئی
15مارچ کو پی آئی اے ایئر ہوسٹس کی ڈیوٹی اسلام آباد ٹورانٹو پرواز پی کے 781 پر تھی۔
Webdesk
|
17 Mar 2024
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورانٹو کی پرواز میں بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق 15مارچ کو پی آئی اے ایئر ہوسٹس کی ڈیوٹی اسلام آباد ٹورانٹو پرواز پی کے 781 پر تھی۔
قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئرہوسٹس اپنا پاسپورٹ کراچی ایئرپورٹ پر چھوڑ گئی تھی۔ایئر ہوسٹس کے کینیڈا میں رکنے اور سیاسی پناہ کی اطلاعات درست نہیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق بغیر پاسپورٹ سفر پر جرمانہ قومی ایئرلائنز پر نہیں بلکہ ایئر ہوسٹس پر ہوا ہے۔
پی آئی اے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایئر ہوسٹس ٹورانٹو سے واپسی کی پرواز پی کے 782 سے واپس آرہی ہیں۔
Comments
0 comment