رمضان کی آمد آمد، پھل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

رمضان کی آمد آمد، پھل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

کراچی میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔
رمضان کی آمد آمد، پھل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

Webdesk

|

10 Mar 2024

گراں فروشوں نے رمضان کے قریب آتے ہی عوام پر مہنگائی بم گرادیا،سحر و افطار میں استعمال کی جانے والی اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔

ذرائع کے مطابق ہری مرچ300سے500 روپے فی کلو،پیاز 250 سے 300 روپے، ٹماٹر 200، آلو 60 سے 80 روپے میں فروخت ہونے لگی، سیب300سے 600 روپے، کیلے 150 سے200، کینو 400 سے 600روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کئے جارہے ہیں۔ 

 کراچی میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ 

شملہ مرچ 600 روپے، پیاز 230 اور لیموں 480 پورے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔

سبزی اور پھل فروشوں نے سرکاری ریٹ لسٹ اور کمشنر کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ آگے سے مال مہنگا مل رہا ہے۔ 

شہریوں نے حکومت سے ایک اور رمضان پیکیج کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قوت خرید جواب دے چکی ہے انہیں لہٰذا انہیں منافع خوروں سے نجات دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ اس ماہ مقدس میں سکون کا سانس لے سکیں۔

دوسری جانب گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی انتظامیہ کی نے 137 گراں فروشوں پر 8 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!