سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، سرفراز بگٹی، مراد علی شاہ اور علی امین گنڈاپور سمیت وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔
سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے، وزیر اعظم

Webdesk

|

21 Mar 2024

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کیلیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، سرفراز بگٹی، مراد علی شاہ اور علی امین گنڈاپور سمیت وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے۔

ارکان کو ایس آئی ایف سی سے متعلق بریفنگ دی گئی اور ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں چیلنجز سے نمٹنے اور پاکستان کو اعلیٰ معیشتوں میں تبدیل کرنے کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی طور پر اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں کابینہ نے بھی شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس موقع پر حکومت کے معاشی مشکلات کے حل کیلیے مسلح افواج کی حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اقتصادی صلاحیت کو پروان چڑھانے کیلیے سازگار ماحول کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!