اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تقرری کا معاملہ عدالت پہنچ گئا
ویب ڈیسک
|
3 May 2024
سندھ ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈاکی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی کے نوٹیفیکیشن کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر درخواستگزار سے دلائل اور سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب کرلیے۔
ہائیکورٹ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیر اعظم تعیناتی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواستگزر وکیل طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ آئین میں نائب وزیر اعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں ہے۔ آئین کے آرٹیکل 90، 91 اور 99 میں ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے کی کوئی گنجائش نہیں۔ وفاقی حکومت کے رولز آف بزنس 1973 میں بھی ایسی کوئی گنجائش نہیں۔
موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں طے کردیا ہے کہ کابینہ صرف وزیر اعظم اور وفاقی وزرا پر مشتمل ہوگی۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پرویز الہی بھی نائب وزیر اعظم تعینات ہوئے تھے۔ طارق منصور ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے آرڈر بھی موجود ہیں۔
عدالت نے درخواستگزار وکیل سے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل اور اس حوالے سے سپریم کورٹ کا حکم نامہ طلب کرتے ہوئے سماعت 16 مئی تک ملتوی کردی۔
Comments
0 comment