شیخ رشید کا عید پر عام معافی اور پی ٹی آئی کی خواتین قیدیوں کو رہا کرنے کامطالبہ

شیخ رشید کا عید پر عام معافی اور پی ٹی آئی کی خواتین قیدیوں کو رہا کرنے کامطالبہ

فوج کی عزت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے، شیخ رشید
شیخ رشید کا عید پر عام معافی اور پی ٹی آئی کی خواتین قیدیوں کو رہا کرنے کامطالبہ

ویب ڈیسک

|

6 Jun 2024

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر عام معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں یاسمین راشد، صنم جاوید اور عائلہ ملک کی رہائی کیلیے آواز اٹھا دی۔

اسلام آباد میں عدالتی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں قید 500 قیدیوں کی روزانہ سماعت ہوتی ہے اور عدالتوں میں گنجائش ہم ہے جبکہ بے گناہ لوگوں کی تعداد بھی زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کی عزت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے لیکن بے گناہ لوگوں کو جیلوں میں رکھنے سے کیا پیغام جارہا ہے؟ میری درخواست ہے اس عید پر عام معافی دی جائے۔

شیخ رشید نے ایک بار پھر اپنی پرانی روایت کے مطابق سیاسی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 45 دن اہم ہیں، لوگ تنگ ہیں ملک میں اب سیاسی فیصلے ہونگے، سرمایہ کار ملک سے باہر جارہے ہیں تو بیرون ملک سے سرمایہ کار کیسے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک تباہی کے کنارے کھڑا ہے، حالات اتنے خراب ہوگئےہیں کہراولپنڈی میں جنازے لوٹے جارہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!