سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک

آپریشن کے دوران 2 خوارج کو گرفتار بھی کیا گیا
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک

|

5 Dec 2024

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے 2 علیحدہ آپریشنز میں مجموعی طور پر 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن سراروغہ جنوبی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، آپریشن میں 2 خوارج بشمول خارجی رہنما خان محمد عرف کھورے ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے دوران 2 خوارج کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ہلاک خارجی خان محمد عرف کھورے ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری سمیت دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھا، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حکومت نے خان محمد عرف کھورے کے سر کی قیمت 10 لاکھ مقرر کر رکھی تھی۔ اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!