سال 2025 عمران خان اور پی ٹی آئی کیلیے اچھا ثابت نہیں ہوگا، بڑی پیشگوئی

سال 2025 عمران خان اور پی ٹی آئی کیلیے اچھا ثابت نہیں ہوگا، بڑی پیشگوئی

سال 2025 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے مطالبات سے پسپائی اختیار کریں گے جبکہ پی ٹی آئی میں تقسیم ہوگی
سال 2025 عمران خان اور پی ٹی آئی کیلیے اچھا ثابت نہیں ہوگا، بڑی پیشگوئی

ویب ڈیسک

|

13 Jan 2025

سال 2025 عمران خان اور پی ٹی آئی کیلیے سیاسی طور پر اچھا ثابت نہیں ہوگا، اس بات کا دعویٰ خوابوں کے بادشاہ اور پی پی کے رہنما منظور وسان نے کیا ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ سال 2025 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے مطالبات سے پسپائی اختیار کریں گے جبکہ پی ٹی آئی میں تقسیم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اب آہستہ آہستہ اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹیں گے اور ریلیف لینےکی کوشش کریں گے جبکہ اُن کے مطالبات کسی بھی صورت نہیں مانے جائیں گے۔

منظور وسان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو مطالبات پہلے کیے تھے، ان سے بھی وہ پیچھے ہٹ جائیں گے اور گزشتہ سال جو انہوں نے سیاسی پریشر برقرار رکھا وہ سال 2025 میں نہیں ہوگا جبکہ رواں سال بانی پی ٹی آئی کی اور پارٹی کی پوزیشن کم ہوتی نظر آرہی ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مختلف گروپس میں تقسیم ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!