صنم جاوید سینیٹ میں پی ٹی آئی امیدوار کیلیے نامزد؛ طیبہ راجہ کا ردعمل
Webdesk
|
17 Mar 2024
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے صنم جاوید کا نام سینیٹ میں امیدوار کے لیے نامزد ہونے پر پارٹی رہنما طیبہ راجہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر رہنما پی ٹی آئی طیبہ راجہ نے صنم جاوید کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ کسی ایک کو اونچا دکھانے کے لیے ضروری نہیں کہ باقی سب کی قربانیوں کو پس پشت ڈال دیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنماء طیبہ راجہ کا کہناتھا کہ صنم جاوید کی ضمانت بار بار انسداد دہشت گردی کی عدالت سے کیسے رہا ہو جاتی ہے؟ صنم جاوید 8 بار گرفتار اس لیے ہوئی کیونکہ 7 بار ان کی ضمانت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب صرف عمران خان کی واپسی تک خاموش ہیں، تھوڑا صبر کریں سب بولیں گے۔طیبہ راجہ نے کہا کہ کسی عورت کی میڈیا کوریج نہیں ہو سکتی تھی اس وقت ایک ہی انسان کی ہیڈ لائنز تک چلنے کی اجازت کیسے تھی؟
انہوں نے مزید کہا کہ عالیہ حمزہ اورطیبہ راجہ کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ سے 9 ماہ بعد 15 بار بینچ ٹوٹنے کے بعد ہوئی، تب بار بار اے ٹی سی سے کسی ایک کی ضمانت کیسے ہو جاتی ہے؟ یہ ایک بڑا سوال ہے۔
Comments
0 comment