سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کی اجازت سے دی
سپریم کورٹ نے حکومتی انٹرا کورٹ اپیل کو منظور کرلیا
ویب ڈیسک
|
13 Dec 2023
سپریم کورٹ نے حکومتی اپیل منظور کر کے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بینچ کا حصہ ہیں۔
عدالت نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کی اجازت دی تاہم فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کردیا۔
Comments
0 comment