سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد
پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں نے صحت جرم سے انکار کردیا
ویب ڈیسک
|
13 Dec 2023
سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
بدھ کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی سماعت کی۔
سابق وزیراعظم عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے استغاثہ کی شہادت طلب کر لی ہے
Comments
0 comment