تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا
Webdesk
|
5 Aug 2026
لاہور: پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز نے میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا، جبکہ نتائج کا باقاعدہ اعلان 6 اگست کو کیا جائے گا۔ لاہور بورڈ میں دو لاکھ 85 ہزار 800 طلبہ نے امتحان دیا۔
مجموعی پہلی پوزیشن پتوکی، قصور سے تعلق رکھنے والی نجی اسکول کی طالبہ امینہ محبوب نے 1192 نمبر حاصل کر کے اپنے نام کی۔ دوسری پوزیشن دانش ہائی اسکول راجن پور کے طالب علم نے 1191 نمبر کے ساتھ حاصل کی، جبکہ تیسری پوزیشن لاہور، جوہر ٹان کی طالبہ ازبا جاوید نے حاصل کی۔
آرٹس گروپ (بوائز) میں محمد عبداللہ 1126 نمبروں کے ساتھ پہلے، محمد بلال بیگ 1112 نمبروں کے ساتھ دوسرے اور عماد حفیظ 1109 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
فیصل آباد بورڈ میں آمنہ صلاح الدین نے 1191 نمبروں کے ساتھ مجموعی پہلی، رامین فاطمہ نے 1190 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ محمد رائف عبدالاحد نے 1189 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔سائنس گروپ (بوائز) میں محمد رائف عبدالاحد اور سائنس گروپ (گرلز) میں آمنہ صلاح الدین پہلے نمبر پر رہیں، جبکہ جنرل گروپ (بوائز) میں محمد سائم علی اور جنرل گروپ (گرلز) میں انشرح نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
بہاولپور بورڈ میں گورنمنٹ عباسیہ ہائر سیکنڈری اسکول کے عبدالحسیب نے 1186 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ اسی ادارے کے مزمل بلال 1184 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔جویریہ فاطمہ اور ایمان فاطمہ ملک نے 1183 نمبروں کے ساتھ مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گورنمنٹ عباسیہ ہائر سیکنڈری اسکول نے بورڈ کی پہلی دو پوزیشنیں اپنے نام کیں۔
ڈی جی خان بورڈ میں عبداللہ سلیم (لیہ) نے 1191 نمبروں کے ساتھ پہلی، میر مجتبی (تونسہ شریف) نے 1190 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ فروہ احمد (مظفرگڑھ)، میراب زہرہ (لیہ) اور سید محمد جون عباس (لیہ) نے 1189 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیئرمین بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرف نے پوزیشن ہولڈرز اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔
گوجرانوالہ بورڈ میں عدینہ راشد اور صدیقہ الماس نے 1190 نمبروں کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ زین اکرم 1188 نمبروں کے ساتھ دوسرے اور محمد احمد 1187 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
پشاور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاپوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کل سیالکوٹ میں منعقد ہوگی. جہاں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات مہمانِ خصوصی ہوں گے اور میٹرک نتائج کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔
ملتان بورڈ نے بھی میٹرک سالانہ امتحان 2026 کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا جبکہ تفصیلی نتائج کا باقاعدہ اعلان 6 اگست بروز جمعرات صبح 10 بجے کیا جائے گا۔مجموعی نتائج کے مطابق مہرین رسول نے 1190 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ فائقہ محبوب 1188 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں۔
Comments
0 comment