تین آزاد امیدواروں کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

تین آزاد امیدواروں کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

حلقہ این اے 54، این اے 48 اور این اے 253 کے آزاد امیدواروں کا ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان
تین آزاد امیدواروں کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

Webdesk

|

10 Feb 2024

قومی اسمبلی کے تین مختلف حلقوں سے انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 54 سے جیتنے والے آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ، این اے 48 سے راجہ خرم نواز اور این اے  253 سے میاں خان بگٹی نے باضابطہ طور پر ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

بیرسٹر عقیل نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’میں کامیابی پر آپ سب کو مبارک پیش کرتا ہوں، آپ سب نے جس طرح سے محنت کی اور کیمپین کی اللہ نے اس کا صلہ دیا ہے، یہ سیٹ پہلے بھی نواز شریف کی تھی، ابھی بھی نواز شریف کی ہے اور آئندہ بھی نواز شریف کی رہے گی، میں اپنی لیڈر شپ، میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور مریم نواز صاحبہ کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں‘۔

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ یہ سیٹ ٹیکسلا واہ کی عوام کے توسط سے جیتا ہوں، یہ سیٹ اپنی تمام لیڈرشپ کے نام کرتا ہوں۔

اسلام آباد سے این اے48سے نومنتخب ایم این اے راجہ خرم نواز باقاعدہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں مسلم لیگ ن اور استحکام پارٹی کا مشترکہ امیدوار تھا، اب باقاعدہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگیا،نئی حکومت کا حصہ ہونگا، راجہ خرم نواز نے کہا کہ وہ تمام حلقہ کے ووٹرز سپورٹز کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ علاقے کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔

اس کے علاوہ این اے253سے کامیاب آزاد امیدوار میاں خان بگٹی مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے ۔ میاں خان بگٹی سبی ڈویژن بلوچستان سے آزاد امیدوار تھے،ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے کامیابی پر نواز شریف اور شہباز شریف نے مبارک باد دی ہے، کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن میں شامل ہوگیا ہوں میں نے انتخابات میں مسلم لیگ کا ٹکٹ بھی مانگا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!