ووٹ ڈالیں اور پھر ۔۔ عمران خان نے ووٹ کی حفاظت کا طریقہ بتادیا
مجھے چوبیس سال کی سزا سنائی گئی، ملک کو اور مجھے آپکے 24 گھنٹے چاہیں
ویب ڈیسک
|
7 Feb 2024
اڈیالہ جیل میں مختلف مقدمات میں قید پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کارکنان کے نام الیکشن سے متعلق پیغام جاری کردیا۔
اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ میرے پاکستانیوں، مجھے حقیقی آزادی کی جدوجہد پر چوبیس سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ مجھے اور پاکستان کو آپ کے صرف چوبیس گھنٹے درکار ہیں۔ عمران خان نے ووٹ ڈالنے اور فارم 45 ملنے تک پولنگ ایجنٹ پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مکمل نتائج آنے تک ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر پرامن طور پر بیٹھیں۔
Comments
0 comment