وزیراعلیٰ مریم نواز نے قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی کمی کا اعلان کردیا
Webdesk
|
18 Mar 2024
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل لاہور کا دورہ کیا اور قیدی خواتین سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے قیدیوں کی قید میں 3 ماہ کی کمی کا اعلان بھی کیا۔
ذرائع کے مطابق انھوں نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رہا ہونے والے قیدیوں کے جرمانے ادا کردیئے گئے ہیں۔کوٹ لکھپت جیل کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے معمولی جرائم میں ملوث 155 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ کچھ لوگ آج رہا ہونے جارہے ہیں، کچھ قیدی آنے والے دنوں میں سزا پوری کرکے رہا ہو جائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ والد کے ہمراہ جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، جیل قیدیوں کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری کوشش کروں گی کہ جیلوں کے نظام کو بہتر کروں، اس موقع پر انہوں نے قیدیوں کو دی جانیوالی سحری اور افطاری کا جائزہ لیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے ویڈیو کال پر گفتگو کرتے دیکھ کر اطمینان ہوا، قیدیوں کی اصلاح کے لیے کچھ پروگراموں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
Comments
0 comment