وزیراعلی سندھ نے قیدیوں کی سزا میں 120 دن کمی کا اعلان کردیا

وزیراعلی سندھ نے قیدیوں کی سزا میں 120 دن کمی کا اعلان کردیا

قومی خزانے کو نقصان پہنچانے جیسے سنگین جرائم میں ملوث افراد کسی معافی کے حقدار نہیں، مراد علی شاہ
وزیراعلی سندھ نے قیدیوں کی سزا میں 120 دن کمی کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

9 Apr 2024

وزیراعلیٰ سندھ نے عید الفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ کی جیلوں میں قید افراد کی سزا میں 120 دنوں کی خصوصی معافی کی منظوری وزیراعلیٰ سندھ نے منظوری  آئی جی جیل خانہ جات کی درخواست پر دی۔

جیل خانہ جات قوانین 2019 کے رول 788 کے تحت قیدیوں 120 دن کی سزائیں معاف کی جاسکتی ہے۔

اعلامیے مین بتایا گیا ہے کہ سزا معافی کا اطلاق قتل، جاسوسی، بغاوت، ریاست مخالف سرگرمیوں، دہشت گردانہ سرگرمی، زنا ، اغوا، ڈکیتی ، غیر ملکی ایکٹ 1946، منشیات کے  جرائم میں سزا پانے والے افراد پر نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سنگین جرائم میں جیل میں قید افراد کسی بھی معافی کے حقدار نہیں جبکہ مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدی  بھی معافی کے حقدار نہیں ہیں۔

مراد علی شاہ نے خصوصی سزا کی معافی پر فائدہ اٹھانے والے قیدیوں اور انکے اہل خانہ کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!