وزیراعظم کی اسلام آباد میں پنجاب طرز پر دانش بورڈنگ اسکول قائم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی اسلام آباد میں پنجاب طرز پر دانش بورڈنگ اسکول قائم کرنے کی ہدایت

وزارت تعلیم نے ہدایت کے بعد منصوبے پر کام شروع کردیا، اقدام کا مقصد پسماندہ طبقے کو جدید علم سے روشناس کرانا ہے
وزیراعظم کی اسلام آباد میں پنجاب طرز پر دانش بورڈنگ اسکول قائم کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک

|

14 Mar 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت تعلیم کو پسماندہ طبقے کو تعلیم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب طرز پر جدید ترین دانش بورڈنگ اسکول قائم کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم نے وزارت تعلیم کو جدید ترین دانش بورڈنگ اسکول قائم کرنے کی ہدایت کی، اس منصوبے کے لیے وزارت تعلیم نے اپنا کام بھی شروع کردیا ہے۔

ابتدائی طور پر اسکولز کا ڈیزائن اور نصاب ، معیار پر اسٹیک ہولڈرز، معلمین، ماہرین، اور کمیونٹی کے نمائندگان کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ان تمام اقدامات کا مقصد یقینی بنانا ہے کہ مجوزہ بورڈنگ اسکول طلبہ کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جدید ترین بورڈنگ اسکول کا قیام تمام شہریوں کے لیے ایک روشن مستقبل کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت میں دانش اسکول کے قیام کا مقصد پسماندہ پس منظر کے ذہین طلباء کو جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ درجے کی فیکلٹی پیش کرنا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت تعلیمی تفریق کو دور کرنے اور معاشرے کے تمام طبقات میں ہنر کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم  کی نشاندہی کرتی ہے، اس پروجیکٹ کے ذریعے نصاب میں جدید ٹیکنالوجی کے انضمام کو ترجیح دی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ طلبا ڈیجیٹل دور میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے ضروری مہارتوں اور علم سے لیس ہوں۔

مجوزہ بورڈنگ اسکول نہ صرف تعلیمی مواقع فراہم کرے گا بلکہ ایک پرورش کا ماحول بھی بنائے گا جہاں طالب علم کو ترقی کی راہ تک رسائی حاصل کر کرنے کا موقع مل سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!