وزیراعظم نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کردی
وزیراعظم نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لیے اہم اقدام کیے ہیں۔
Webdesk
|
14 Jun 2024
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اقدام اُٹھاتے ہوئے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لیے اہم اقدام کیے ہیں۔
وزیراعظم نے نیپرا کی صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز منظور کرلی تھی۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ اس پیکج سیصنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی، روزگار میں اضافہ ہوگا اور صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیزاور برآمدات میں اضافے سیملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق صنعتوں کویہ پیکج عالمی منڈی میں اشیا کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کیاگیا جس سے صنعتی اورزرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہو گا۔
Comments
0 comment