وزیرآباد حملہ کیس میں حماد اظہر، یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کا حکم

وزیرآباد حملہ کیس میں حماد اظہر، یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کا حکم

عدالت میں پولیس نے مرکزی ملزم نوید کو پیش کردیا گیا
وزیرآباد حملہ کیس میں حماد اظہر، یاسمین راشد کو گرفتار کرنے کا حکم

ویب ڈیسک

|

4 Dec 2024

انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کی عدالت نے وزیرآباد میں عمران خان پر ہونے والے حملے کے کیس میں حماد اظہر، یاسمین راشد سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وزیرآباد کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدم حاضری پر پی ٹی آئی کے 6 رہنماؤں سمیت 14 گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے مرکزی ملزم نوید مہر کو پیش کیا گیا۔ جبکہ دوران سماعت گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی گئیں اور جج نے میڈیکل کرنے والے ڈاکٹرز نے بیان حلفی دینے کیلیے طلب کیا۔

جج نے شہادت کیلیے نہ آنے پر پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت 14 گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور انہیں گیارہ دسمبر کو ہر صورت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!