ایران کا اسرائیل پر حملہ، پاکستان کا صورتحال پر اظہار تشویش
مشرق وسطی کی صورتحال پر تشویش ہے، تمام فریق امن کیلیے کردار ادا کریں
ویب ڈیسک
|
14 Apr 2024
پاکستان نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران اسرائیل کشیدگی پر پاکستان کو مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر گہری تشویش ہے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان صورتِ حال کا تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان نے کہا تھا خطے میں کشیدگی کو روکا اور غزہ میں سیز فائر کیا جائے، تازہ واقعات سفارت کاری کی ناکامی کا اظہار ہیں۔
ترجمان کے مطابق حالیہ واقعات سنگین اثرات رکھتے ہیں، یہاں بھی اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی قائم رکھنے میں ناکام ہوئی۔ دفترِ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ صورتِ حال مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی اشد ضرورت ہے، تمام فریقین تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھیں۔
Comments
0 comment