فیس بک صارفین کے لئے بری خبر سامنے آگئی
ویب ڈیسک
|
2 Mar 2024
کیلیفورنیا: سوشل میڈیا سائٹ فیس بک صارفین کے لئے بری خبر سامنے آگئی، میٹا نے اپنے ذیلی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک سے ’نیوز ٹیب‘ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ نے خبروں کے لیے مختص یہ ٹیب 2019 ناشروں کے ساتھ لاکھوں ڈالر کا معاہدہ کرتے ہوئے لانچ کیا تھا لیکن گزشتہ برس فیس بک نے اس فیچر کو برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں بند کردیا تھا۔
اب میٹا کی جانب سے اس سروس کو امریکا اور آسٹریلیا میں بھی بند کیا جارہا ہے، جس کی وجہ صارفین کا اس فیچر کو استعمال نہ کرنا قرار دیا جارہا ہے۔
میٹا کے مطابق گزشتہ برس امریکا اور آسٹریلیا میں اس فیچر کو استعمال کرنے والوں میں 80 فی صد کمی دیکھی گئی اور پلیٹ فارم پر موجود خبروں کے مواد کو صارفین کے ایک چھوٹے سے ہی حصے نے دیکھا۔
2019 میں اس فیچر کو متعارف کراتے وقت فیس بک کا کہنا تھا کہ پلیٹ فار پُر امید ہے کہ اس کوشش سے بہتر صحافت اور جمہوریت کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔
کمپنی کے مطابق میٹا کا یہ تازہ ترین اقدام ناشروں کے ساتھ ہوئے معاہدوں کو معیاد پوری ہونے تک متاثر نہیں کرے گا۔
Comments
0 comment