کراچی کے طلبہ نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک کار تیار کر لی

کراچی کے طلبہ نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک کار تیار کر لی

ذرائع کے مطابق ہونہار طلبہ پاکستان نیول انجینئرنگ کالج کراچی کے ہیں
کراچی کے طلبہ نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک کار تیار کر لی

Webdesk

|

8 Jul 2024

پاکستانی نیول انجینئرنگ کے ہونہار طلبہ نے پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار تیار متعارف کرادی ہے، جس کا نام آزاد رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہونہار طلبہ پاکستان نیول انجینئرنگ کالج کراچی کے ہیں ،ایک بار چارج کرنے کے بعد کار 200 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے اور اس کار کا نام آزاد رکھا گیا ہے۔

ماضی سے حال تک کے دوران یہ 17 ویں کارہے، جو پاکستان نیول انجنیئرنگ کالج کے اسٹوڈنٹس پرمشتمل ٹیم نے تیارکی ہے۔

اس گاڑی کی ہموارنقل وحرکت کے لیے خصوصی ٹائرز بھی نصب کیے گئے ہیں۔مذکورہ کار کی تیاری میں لگ بھگ ایک سال کا عرصہ لگا،جس میں لوہے، پلاسٹک، شیشے کے علاوہ کافی حد تک فائبرکا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

مقامی ہوٹل میں اس حوالے سے کار کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں مہمان خصوصی ایم ڈی ڈاکیارڈ ریئر ایڈمرل مظہر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بچوں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جہاں وہ کھل کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکتے ہیں۔

الیکٹریکل کار بنانے والی ٹیم کے لیڈرارحم خلیل کا کہنا ہے کہ وہ اس سے قبل ایک نشست کی ریسنگ کاروں کے علاوہ دیگرنوعیت کی کاریں تیارکرچکے ہیں،جنہیں دنیا کے مختلف ممالک میں کافی پذیرائی ملی جبکہ ایک کارکو فلپائن میں دیگرممالک کے مقابلے میں ونربھی قراردیا جاچکا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!