انسانوں کی دھلائی کرنے والی واشنگ مشین متعارف کرا دی گئی

انسانوں کی دھلائی کرنے والی واشنگ مشین متعارف کرا دی گئی

یہ کارنامہ جاپانی کمپنی اوساکا کی ایک نئی کمپنی سائنس کارپوریشن کی جانب سے انجام دیا گیا ہے۔
انسانوں کی دھلائی کرنے والی واشنگ مشین متعارف کرا دی گئی

Webdesk

|

29 Nov 2024

ٹوکیو: کپڑے دھونے والی واشنگ مشین کا تو سنا ہی ہے مگر انسان کو دھونے والی مشین کا ماڈل بھی کبھی سامنے آئے گا ایسا سننے کو کبھی نہیں ملا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ کارنامہ جاپانی کمپنی اوساکا کی ایک نئی کمپنی سائنس کارپوریشن کی جانب سے انجام دیا گیا ہے۔

 1970 میں سانیو الیکٹرک ( جو اب پیناسونک کے نام سے مشہور ہے) نے اوساکا ایکسپو میں دنیا کی پہلی انسانوں کی دھلائی کرنے والی واشنگ مشین کی نقاب کشائی کی تھی۔

 اس ٹیکنالوجی کے ماڈل نے اس وقت کئی لوگوں کو حیران کیا تھا۔تاہم اب کئی دہائیوں بعد ٹیکنالوجی کمپنی کے چئیرمین یاسواکی آویاما نے انسانوں کو دھونے والی جدید واشنگ مشین لانچ کی ہے جو دراصل ایک باتھ ٹب اور شاور ہیڈ بنانے والی کمپنی ہے۔

اصل انسانی واشنگ مشین میں صفائی اور مساج کے لیے بڑے بلبلوں اور پلاسٹک کی گیندوں کا استعمال کیا گیا تھا۔ تاہم نیا ورژن چھوٹے بلبلوں کا استعمال کرتے ہوئے بہتر طور پر صفائی کرنے کے قابل بنایا گیا ہے اور پانی کے درجہ حرارت کو درست طریقے سے ایڈجسٹ کرنے کے لیے اس میں جدید سینسر نصب کیا گیا ہے۔

یہاں تک کہ اس میں ایک (مصنوعی ذہانت) اے آئی سسٹم بھی نصب ہے جو صارف کے موڈ کا پتہ لگاتا ہے اور انہیں پرسکون رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے لیکن واشنگ مشین میں لیٹنے کے بعد یہ آپ کی صحت اور مساج کا خیال بھی رکھے گی۔

 اس میں پرسکون موسیقی سنی جاسکتی ہے اور مشین کے اندر واٹر پروف ڈسپلے بھی لگایا گیا ہے جس میں آپ پرفضا مقامات کی تصاویر بھی دیکھ سکیں گے۔کمپنی کے مطابق واشنگ مشین کا ماڈل 2025 میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!