پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا اعلان

پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا اعلان

شمالی علاقہ جات سمیت ملک کے دوردرازمقامات پرفائبرآپٹیک جیسی سہولیات بھی ممکن ہوگی
پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا اعلان

Webdesk

|

22 May 2024

 پاکستان رواں ماہ خلا کی وسعتوں میں ایک اوراہم سنگ میل عبورکریگا،ہمہ صفت مواصلاتی سیارہ پاک سیٹ ایم ایم ون 30مئی کولانچ کیاجائیگا،ملٹی مشن سیٹلائٹ پاکستان اورچینی انجینئرزنے ملکرتیارکیاہے۔

سیٹلائٹ کے کچھ پرزہ جات مکمل طورپرپاکستان میں تیارہوئے ہیں،نیا خلائی مشن بیک وقت ٹی وی نشریات،براڈ بینڈ،موبائل نیٹ ورکنگ کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔

شمالی علاقہ جات سمیت ملک کے دوردرازمقامات پرفائبرآپٹیک جیسی سہولیات بھی ممکن ہوگی، اگلے15برسوں تک  کی عمرومعیاد رکھنے والا سیٹلائٹ اے بینڈ 10 گیگا بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے۔

پاک سیٹ ایم ایم ون زمین پرموبائل نیٹ ورکنگ میں کسی تیکنیکی خرابی کے سبب بیک اپ کے طورپرکام کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے،ڈاکٹرعثمان افتخار،پراجیکٹ ڈائریکٹر،پاک سیٹ ایم ایم ون  پاکستان کی قومی خلائی ادارے سپارکوکا ملٹی مشن کمونیکیشن کا حامل نیا مواصلاتی سیارہ پاک سیٹ ایم ایم ون رواں ماہ 30 مئی کو لانچ کیا جائے گا۔

جسیچین کے وینچانگ لانچ سینٹر سیخلامیں چھوڑا جائیگا،پاک سیٹ ایم ایم ون سیٹلائٹ سپارکواورچائنیز ائیرواسپیس انڈسٹری کے باہمی اشتراک سے بنایا گیاہے،جوکہ اگلے15 برس تک کام کرے گا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان کے طول وعرض میں ٹی وی نشریات،موبائل فون سروس اوربراڈبینڈ نیٹ ورکنگ سمیت متفرق امورانجام دے گا،اپنی لانچنگ کچھ وقت بعد ممکنہ طورپررواں برس اگست میں اپنی سروس فراہم کرنا شروع کردیگا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون پورے پاکستان کو کوریج فراہم کرتے ہوئے کے اے بینڈ 10 گیگابائٹ بائٹس فی سیکنڈ صلاحیت کا حامل ہے،واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کے 2 کمیونیکیشن سیٹلائٹس خلا میں موجود ہیں،ان میں سے پہلا پاک سیٹ ون آر 2011 میں لانچ کیا گیاتھا،جس کی عمربھی 15سال تھی،جوسن 2026میں مکمل ہورہی ہے۔

پاک سیٹ ایم ایم ون کے پراجیکٹ ڈائریکٹرعثمان افتخارنے ایکسپریس نیوزسے بات چیت کے دوران بتایا کہ یہ سیٹلائٹ ملک کی کمیونیکیشن اوررابطے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے انتہائی معاون ثابت ہوگااوریہ کہے توبے جا نہ ہوگا کہ یہ ملک کو ڈیجیٹل پاکستان میں تبدیل کرنے میں اہم قدم ثابت ہوگا،اس کا تصورمواصلات کے وسیع میدان میں ملک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظررکھ کرکیاگیا ہے۔

اس مشن کی خاص بات اورانفرادیت یہ ہے کہ یہ ہرقسم کے موسموں میں فعال رہیگا،بنیادی طورپریہ پاکستان اورچین کا مشترکہ منصوبہ ہے،جس کے کچھ پرزہ جات کو مکمل طورپرپاکستان میں تیارکیاگیا ہے،ڈاکٹرعثمان افتخارکیمطابق مذکورہ مواصلاتی سیارہ ملک کے شمالی علاقہ جات اوربلوچستان کے دورافتادہ علاقوں میں فائیبرآپٹیک جیسی عصرحاضرکی انتہائی اہم ضرورت کے لیے بھی کارآمد ثابت ہوگا ۔

موبائل نیٹ ورک میں کسی قسم کی تیکنیکی خرابی کی صورت میں اس مواصلاتی سیارے سے استفادہ کیا جاسکیگا، قومی خلائی پروگرام 2047 کے تحت سپارکو کو پاکستان کے ملٹی مشن کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ  ایم ایم ون کو رواں ماہ چین کے سیٹلائٹ لانچ سے لانچ کرنے پر خوشی ہے،یہ سیٹلائٹ منصوبہ عوامی جمہوریہ چین اور پاکستان کے درمیان تکنیکی تعاون کی علامت ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!