پی ٹی اے میں وی پی این رجسٹریشن کا آسان طریقہ

پی ٹی اے میں وی پی این رجسٹریشن کا آسان طریقہ

پی ٹی اے نے رجسٹریشن کے عمل کو مزید آسان بنادیا
پی ٹی اے میں وی پی این رجسٹریشن کا آسان طریقہ

ویب ڈیسک

|

17 Nov 2024

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عالمی اداروں اور فری لانسرز کیلیے وی این کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید آسان بنادیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سافٹ ویئر ہاوٴسز، کال سینٹرز، بینک، سفارت خانے اور فری لانسرز پی ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنے وی پی اینز باآسانی رجسٹرڈ کر سکتے ہیں جبکہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) کے اراکین بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وی پی این کی رجسٹریشن کا طریقہ کار

وی پی اینز کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن فارم مکمل کرنا اور بنیادی تفصیلات فراہم کرنا اہم ہے، جس میں شناختی کارڈ نمبر (سی این آئی سی)، کمپنی کی رجسٹریشن کی تفصیلات اور ٹیکس دہندہ کی حیثیت شامل ہے۔

فری لانسرز کو اپنے پروجیکٹ یا کمپنی کے ساتھ وابستگی کی تصدیق کے ضمن میں لیٹر یا ای میل پر مبنی ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ درخواست دینے والے کو وی پی این کنیکٹیویٹی کے لیے آئی پی ایڈریس بھی فراہم کرنا ہوگا، جس کے لیے اُسے انٹرنیٹ سروس پروائیڈر سے رابطہ کرنا ہوگا۔ کیا جا سکتا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق رجسٹریشن بالکل مفت ہے جس کی درخواست جمع کرانے کے لیے 8 سے 10 گھنٹوں کے اندر منظوری کا عمل مکمل ہوجاتا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک 20 ہزار سے زائد کمپنیاں اور فری لانسرز اس موٴثر عمل کے ذریعے کامیابی سے اپنے وی پی اینز رجسٹر کروا چکے ہیں۔کوئی بھی فرد جو کمرشل مقاصد کے لیے وی پی این استعمال کرنا چاہتا ہے، وہ 'فری لانسر' کی کیٹیگری کے تحت اپنی درخواست جمع کرواسکتا ہے، جس کے لیے انہیں مطلوبہ معلومات سمیت امپلائر سے متعلقہ ثبوت بھی فراہم کرنا ہوں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!