6 hours ago
سال 2026 میں دوسرا سورج گرہن کب ہوگا؟
ویب ڈیسک
|
4 Aug 2026
ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ رواں سال 12 اگست کو سورج کو مکمل گرہن لگے گا اور یہ سال کا دوسرا سورج گرہن ہوگا، تاہم اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 12 اگست کو ہوگا جو کہ مکمل گرہن ہوگا۔ یہ گرہن یورپ اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھا جا سکے گا، تاہم صرف گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین کے شمال اور پرتگال کے ایک کونے میں رہنے والے ہی مکمل سورج گرہن کا نظارہ کر سکیں گے۔
پاکستان میں یہ گرہن نظر نہیں آئے گا کیونکہ یہ مقامی وقت کے مطابق رات کو ہوگا۔
پاکستانی وقت کے مطابق جزوی سورج گرہن رات 10 بج کر 34 منٹ پر شروع ہوگا، مکمل گرہن رات 12 بج کر 12 منٹ پر ہوگا جبکہ اختتام رات 2 بج کر 58 منٹ پر ہوگا۔
اسپین میں یہ منظر خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ایک صدی سے زائد عرصے بعد وہاں مکمل سورج گرہن دیکھا جائے گا۔ آخری بار اسپین میں 1912 میں مکمل سورج گرہن ہوا تھا، جو ٹائی ٹینک کے ڈوبنے سے صرف دو دن قبل تھا۔
Comments
0 comment