واٹس ایپ سے رقم کی لین دین مزید آسان کرنے پر کام شروع

واٹس ایپ سے رقم کی لین دین مزید آسان کرنے پر کام شروع

کمپنی نے سہولت دیگر ممالک میں بھی آزمائشی طور پر متعارف کرادی ہے
واٹس ایپ سے رقم کی لین دین مزید آسان کرنے پر کام شروع

ویب ڈیسک

|

28 Aug 2026

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے ادائیگیوں سے متعلق ایک نئے سیکشن پر کام شروع کردیا ہے، جس سے مستقبل میں اس سروس کو مزید ممالک تک توسیع دینے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق نیا فیچر واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا ورژن 26.33.10.70 میں دیکھا گیا ہے، تاہم یہ ابھی تیاری کے مرحلے میں ہے اور بیٹا صارفین کے لیے بھی دستیاب نہیں کیا گیا۔

نئے ادائیگیوں کے سیکشن میں صارفین اپنے واٹس ایپ رابطوں کو براہِ راست رقم بھیج سکیں گے، جبکہ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی معلومات محفوظ کرنے کی سہولت بھی شامل کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ شپنگ اور ڈیلیوری سے متعلق معلومات محفوظ رکھنے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

فیچر میں ادائیگی کے بلنگ ایڈریس کے لیے مختلف ممالک کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، اسپین، امریکا، نیدرلینڈز، آسٹریا اور گھانا شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان ممالک کا فہرست میں شامل ہونا اس بات کی حتمی تصدیق نہیں کہ واٹس ایپ وہاں ادائیگیوں کی سروس شروع کرنے جا رہا ہے، تاہم اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی اپنے ادائیگیوں کے نظام کو مزید عالمی سطح پر استعمال کے لیے تیار کر رہی ہے۔

واٹس ایپ اس وقت بھارت، برازیل، سنگاپور اور میکسیکو سمیت چند ممالک میں مختلف مقامی ادائیگی نظام اور شراکت داروں کے ذریعے یہ سہولت فراہم کرتا ہے۔ نئے ممالک میں سروس شروع کرنے کے لیے مقامی قوانین اور مالیاتی نظام کی منظوری بھی درکار ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!