ایکس (ٹوئٹر) میں اسپام مواد کی روک تھام کی خاطر کارآمد ٹول کا اضافہ

ایکس (ٹوئٹر) میں اسپام مواد کی روک تھام کی خاطر کارآمد ٹول کا اضافہ

ایک ایسا نیا ٹول ایکس کی جانب سے متعارف کرایا جارہا ہے جس سے صارفین ریپلائیز میں لنکس کو بلاک کرسکیں گے تاکہ اسپام مواد کی روک تھام ہوسکے۔
ایکس (ٹوئٹر) میں اسپام مواد کی روک تھام کی خاطر کارآمد ٹول کا اضافہ

Webdesk

|

21 Jul 2024

اسپام مواد کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر)میں ایک اہم پیشرفت کی جا رہی ہے۔

ایک ایسا نیا ٹول ایکس کی جانب سے متعارف کرایا جارہا ہے جس سے صارفین ریپلائیز میں لنکس کو بلاک کرسکیں گے تاکہ اسپام مواد کی روک تھام ہوسکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوسٹس ریپلائیز میں لنکس ڈس ایبل کرنے کے فیچر پر کام کیا جارہا ہے، یہ فیچر استعمال کرنے میں آسان ہوگا بس آپ کو پوسٹس ریپلائیز میں ڈس ایبل لنکس کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

ایکس کے ایک عہدیدار کرسٹوفر اسٹینلے نے اس فیچر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ٹول پر کام کیا جا رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس ٹول سے ایسے ریپلائیز کو بلاک کرنا آسان ہو جائے گا۔اس سے ان مقبول اکانٹس کو فائدہ ہوگا جن کی پوسٹس پر اسپام مواد کے لنکس کی بھرمار ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت بہترین ٹول ثابت ہوگا اور صارفین کو اپنی پوسٹس پر عجیب و غریب لنکس والی ریپلائیز نظر نہیں آئیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!