یوٹیوب پر کاپی رائٹس سے بچنے کا اے آئی ٹول متعارف

یوٹیوب پر کاپی رائٹس سے بچنے کا اے آئی ٹول متعارف

اب مواد تخلیق کار اپنی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے وقت اس سے صرف ایک ہی کلک سے کاپی رائٹ میوزک ڈیلیٹ کرسکیں گے۔
یوٹیوب پر کاپی رائٹس سے بچنے کا اے آئی ٹول متعارف

Webdesk

|

7 Jul 2024

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اپنے ان صارفین خوشخبری سنادی، یوٹیوب نے کاپی رائٹس سے بچنے کا اے آئی ٹول متعارف کرادیا گیا ہے۔

یوٹیوب انتطامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اب مواد تخلیق کار اپنی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے وقت اس سے صرف ایک ہی کلک سے کاپی رائٹ میوزک ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

نئے فیچر کے تحت صارف جیسے ہی ویڈیو کاپی رائٹس ڈیٹیل کے سیکشن میں جائے گا، اسے ایک نیا فیچر اراس سانگ ٹول نظر آئے گا۔ صارف کے کلک کرتے ہی اے آئی ٹول ویڈیو میں موجود کاپی رائٹس میوزک کو ڈیلیٹ کردے گا۔

یعنی اگر کسی بھی صارف نے اپنی ویڈیو میں کوئی کاپی رائٹس کی میوزک شامل کی ہے لیکن وہ اس میوزک سے متعلق مکمل معلومات نہیں رکھتا تو مذکورہ آپشن کے ذریعے ان کی ویڈیو سے میوزک ہذف ہوجائے گا۔

یوٹیوب انتطامیہ کے مطابق مذکورہ اے آئی ٹول سو فیصد درست کام نہیں کرتا، بعض اوقات یہ کاپی رائٹس کی حامل موسیقی کو بھی شناخت نہیں کرپاتا۔

 اس لیے مواد تخلیق کار اپنی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے قبل پہلے کی طرح کاپی رائٹس اشوز بھی مد نظر رکھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!