10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

والد نعیم نے بچی کے بحفاظت ملنے پر اور ملزم کو گرفتار کرنے پر پولیس شکریہ ادا کیا
10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

Webdesk

|

14 Aug 2024

ہنجروال پولیس نے  15 کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او ہنجروال عظیم انور نے بتایا کہ شہری نعیم کی 10 سالہ بیٹی قزل فاطمہ دکان سے چیز خریدنے گئی، ملزم نے 10 سالہ بچی کو دکان کے اندر پڑے فریزر سے بوتل اٹھانے کے بہانے اندر بلا لیا۔

درندہ صف ملزم افضل نے 10 سالہ قزل فاطمہ کو بدفعلی کی نیت سے ہراساں کیا،ہنجروال پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم افضل کو گرفتار کر لیا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق والد نعیم نے بچی کے بحفاظت ملنے پر اور ملزم کو گرفتار کرنے پر پولیس شکریہ ادا کیا، ایس پی اقبال ٹاؤن نے  ایس ایچ او عظیم انور اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!