12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی و قتل کا دوسرا ملزم بھی گرفتار
پولیس نے کیس کے دوسرے ملزم عاصم کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت سے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔
Webdesk
|
3 Sep 2024
کراچی: شہر قائد میں 12 سالہ بچی کے گینگ ریپ اور قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
پولیس نے کیس کے دوسرے ملزم عاصم کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت سے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے دوسرے ملزم عاصم کو پہلے سے گرفتار ملزم وقار کی نشاندہی پر دو دریا کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، تیسرے ملزم بلال کو گرفتار کرنا ہے۔
ملزم وقار کو کینٹ اسٹیشن کے قریب بس ٹرمنل سے گرفتار کیا ہے۔ 12 سالہ بچی کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی۔ ملزمان کے خلاف متاثرہ بچی کی والدہ کے مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
Comments
0 comment