35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 5 قربانی کے جانور لوٹ لئے گئے

35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 5 قربانی کے جانور لوٹ لئے گئے

چار ڈاکو مویشی فارم میں گھس گئے اور 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے پانچ مہنگے قربانی کے جانور لوٹ لیے۔
35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 5 قربانی کے جانور لوٹ لئے گئے

Webdesk

|

23 Mar 2024

کراچی کے علاقے پورٹ قاسم میں ڈاکوؤں کا ایک گروہ اسلحہ کے زور پرمقامی مویشیوں کے فارم میں موجود پانچ قربانی کے جانور چوری کرکے فرار ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مویشی فارم کے مالک نے سخن تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی،پولیس کے مطابق واقعہ پورٹ قاسم انڈسٹریل ایریا میں پلاٹ نمبر 157 میں پیش آیا۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ چار ڈاکو مویشی فارم میں گھس گئے اور 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے پانچ مہنگے قربانی کے جانور لوٹ لیے۔

 ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ اور عملے کو کمرے میں بند کر دیا۔متاثرہ شخص نے اپنی درخواست میں بتایا کہ ڈاکو عملے سے موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء بھی چھین کر لے گئے۔

مالک نے بتایا کہ مسلح ڈاکو قربانی کے جانور ٹرک میں لاد کر موقع سے فرار ہو گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!