700 روپے قرض واپس نہ کرنے پر نوجوان قتل

700 روپے قرض واپس نہ کرنے پر نوجوان قتل

مقتول عبدالقدیر نے اپنے دوست سے پیسے ادھار لیے تھے
700 روپے قرض واپس نہ کرنے پر نوجوان قتل

ویب ڈیسک

|

25 Sep 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں 700 روپے کا قرض واپس نہ کرنے پر مقروس شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مرادن کے شہری عبد القدیر نے اپنے دوست اور رشتے دار محمد گل سے 700 روپے ادھار لیے تھے جس کی ادائیگی کے لیے ایک ماہ کا وقت لیا تھا۔

مقتول ایک ماہ بعد بھی رقم ادا نہ کرسکا جس پر قرض دار نے مطالبہ کیا جس پر دونوں میں تکرار ہوئی اور پھر معاملہ بحث سے ہاتھا پائی تک پہنچا۔

قرض دار نے اچانک غصے میں آکر گل نے پستول نکالا اور عبدالقدیر کو گولی مار کر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔

متاثرہ کی لاش کو بعد ازاں مزید کارروائی کے لیے ایم سی سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!