آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث اہم ملزم گرفتار

آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث اہم ملزم گرفتار

ملزم تیمور شاہ نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھیں۔
آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث اہم ملزم گرفتار

Webdesk

|

12 Mar 2024

 کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کوحراست میں لے لیا۔ 

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے ایک کارروائی میں آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان کے مطابق ملزم تیمور شاہ نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھیں۔ 

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر ملزم تیمور شاہ نے جعلی اکاؤنٹس اور پیجز بنا رکھے تھے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم کو ژوب سے حراست میں لیا۔ ملزم کے موبائل فون سے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلی گئی ہیں۔ 

ملزم کے موبائل فون میں زیر استعمال ای میل اور سوشل میڈیا پیج بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔ ملزم کو باضابطہ گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!