بدبخت بیٹے نے پاؤں نہ دبانے اور مالش نہ کرنے پر باپ کو مار ڈالا

بدبخت بیٹے نے پاؤں نہ دبانے اور مالش نہ کرنے پر باپ کو مار ڈالا

واقعہ بھارتی ریاست مہارشٹرا میں پیش آیا، ملزم گرفتار
بدبخت بیٹے نے پاؤں نہ دبانے اور مالش نہ کرنے پر باپ کو مار ڈالا

ویب ڈیسک

|

19 Aug 2024

بھارتی ریاست مہارشٹرا میں 33 سالہ بدبخت بیٹے نے پیروں کی مالش سے انکار پر 62 سالہ والد کو تشدد کر کے مار ڈالا۔

بھارتی ریاست مہارشٹرا کے علاقے ناگپور میں 62 سالہ شخص کو لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کر کے بدبخت بیٹے نے قتل کیا۔ ملزم کی شناخت کشال عرف انگا کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا اور یہ عادی مجرم بتایا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق کشال نے رات کو گھر آکر اپنے والد سے پیر دبانے اور مالش کرنے کی فرمائش کی والد کے انکار پر وہ طیش میں آیا اور بے دردی سے مار پیٹ شروع کردی۔

بزرگ کے چیخنے کی آواز پر پڑوسی جب گھر پہنچے تو وہ بے ہوش ہوئے تھے جبکہ وہاں پہنچنے والے دوسرے بیٹے پر بھی ملزم نے حملہ کر کے اُسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

اسپتال منتقل کرنے پر ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ سینے پر لگنے والے گھونسے حرکتِ قلب بند ہونے کا سبب بنی ہے۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!