بلوچستان پولیس کے افسر کو دھمکی دینے پر رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج

بلوچستان پولیس کے افسر کو دھمکی دینے پر رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج

ایس پی ژوب نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کروادیا
بلوچستان پولیس کے افسر کو دھمکی دینے پر رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج

ویب ڈیسک

|

5 Oct 2024

بلوچستان کے پولیس افسر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا رکن قومی اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی فضل قادر مندو خیل نے کسی معاملے پر ژوب میں تعینات ایس پی عبد الصبور کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

پولیس افسر نے رکن اسمبلی کی دھمکیوں پر شدید احتجاج کر کے آئی جی تک معاملہ پہنچایا اور پھر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

عبد الصبور نے اپنی مدعیت میں رکن اسمبلی کے خلاف تھانہ ژوب میں مقدمہ درج کرادیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!