باپ اور بیٹے نے جواں سالہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
باپ بیٹے نے رات کے وقت کارروائی کر کے لاش کو خاموشی سے دفنا دیا
ویب ڈیسک
|
27 Mar 2024
پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی اور باپ نے غیرت کے نام پر جواں سالہ لڑکی کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع چک نمبر 477 ج ب آلو وال میں بھائی اور باپ نے مل کر 17 اور 18 مارچ کی درمیانی شب لڑکی کو قتل کیا۔
بعد ازاں باپ بیٹے نے مل کر خاموشی سے لڑکی کی تدفین کی اور واقعے کو چھپا لیا البتہ دوسرے بھائی نے بہن کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس نے جب واقعے کی تفتیش شروع کی تو ملزم بھائی اور باپ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جس پر دونوں نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کیا۔
مقتولہ کے دوسرے بھائی نے قبر کشائی کی درخواست بھی دے دی۔
Comments
0 comment