بیت المکرم مسجد کے قریب درخت گرنے سے خاتون جاں بحق

بیت المکرم مسجد کے قریب درخت گرنے سے خاتون جاں بحق

ریسکیو عملے کے مطابق خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ خاتون کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بیت المکرم مسجد کے قریب درخت گرنے سے خاتون جاں بحق

Webdesk

|

30 Aug 2024

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب درخت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

واضح رہے کہ بیت المکرم مسجد کے اطراف کا سرسبز علاقہ ہے جہاں بڑے بڑے درخت موجود ہیں۔ کراچی میں گزشتہ تین روز سے بارش کا سلسلہ وفقے وفقے سے جاری ہے اور ہوا کا دبا بھی زیادہ ہے۔

ریسکیو عملے کے مطابق خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ خاتون کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گرومندرسمیت شہر کے مختلف علاقوں میں درخت گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ تاہم، یہ پہلا واقعہ ہے جس میں درخت گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!