چائے نہ دینے پر شہری نے بیوی کا سر تن سے جدا کردیا، دلخراش واقعہ
52 سالہ شہری نے 50 سالہ بیوی کو چائے نہ دینے پر قتل کیا، پولیس
ویب ڈیسک
|
21 Dec 2023
بھارت کے شہر غازی آباد میں چائے کے تنازع پر بوڑھے شخص نے اپنی پچاس سالہ بیوی کا سر تن سے جدا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دہلی کے علاقے غازی آباد کے بھوج پور گاؤں میں 52 سالہ دھرم ویر نامی شخص نے چائے مانگنے کے باوجود نہ دینے پر بیوی کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر تیز دھار آلے سے اُس پر متعدد وار کیے۔
تیز دھار آلے کے متعدد وار سے مقتولہ کا سر دھڑ سے علیحدہ ہوا اور پھر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جسے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
ملزم نے پولیس کو بتایا تھا کہ اُس نے اپنی بیوی سے چائے مانگی تاہم وقت پر اُس نے بنا کر نہیں دی، اسی دوران اُس نے وار کیا اور پھر قتل کردیا کیونکہ وہ شدید غصے میں تھا۔ ملزم نے یہ بھی بتایا کہ واقعے کے وقت گھر میں چار بچے موجود تھے جو دوسرے کمرے میں سو رہے تھے۔
Comments
0 comment