ڈنکی لگا کر یورپ جانا حرام قرار، پاکستانیوں کیلیے فتویٰ جاری

ڈنکی لگا کر یورپ جانا حرام قرار، پاکستانیوں کیلیے فتویٰ جاری

جامعہ نعیمیہ نے فتویٰ جاری کردیا
ڈنکی لگا کر یورپ جانا حرام قرار، پاکستانیوں کیلیے فتویٰ جاری

ویب ڈیسک

|

18 Jan 2025

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور جامعہ نعیمیہ کے مہتمم مفتی راغب نعیمی نے ڈنکی یا کسی بھی غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے کو حرام قرار دے دیا۔

جامعہ نعیمیہ نے اپنے فتویٰ میں ڈنکی لگا کر( غیرقانونی طور پر) بیرون ملک جانے کو ناجائز قرار دیا، جامعہ نعیمیہ کے سربراہ ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی اور مفتی عمران حنفی نے فتوے میں کہا کہ ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانا قانونی و شرعی لحاظ سے جائز نہیں بلکہ حرام ہے۔

جامعہ نعیمیہ نے مزید کہا کہ ڈنکی لگا کر یورپ جانا خودکشی کے مترادف ہے اور شریعت محمدیﷺ میں خود کشی کرنا اوراس کی طرف لے جانے والے جملہ امورحرام ہیں، خود کو ہلاکت میں ڈالنا یاایسا عمل کرنا جوہلاکت کا باعث ہو ہرگز ہرگز جائز نہیں۔

فتوے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جانے والے افراد قانونی طریقے اورمحفوظ راستے اختیار کریں، غیر قانونی کام کے پیسے لینا ایجنٹ حضرات کے لیے جائز نہیں ہے۔

فتوے میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت انسانی جانوں کے دشمن ایجنٹ حضرات کے حوالے سے قانون سازی کرے۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!