ذہنی معذور لڑکی سے رشتے دار کی زیادتی

ذہنی معذور لڑکی سے رشتے دار کی زیادتی

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
ذہنی معذور لڑکی سے رشتے دار کی زیادتی

ویب ڈیسک

|

20 Jun 2024

پنجاب کے علاقے لودھراں میں سفاک شخص نے ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق لودھراں كے علاقے گیلے وال میں ذہنی معذور لڑكی سے مبینہ زیادتی كی گئی ہے۔

پولیس كے مطابق متاثرہ لڑكی كے والد كی مدعیت میں مقدمہ درج كر كے ملزم كو گرفتار كر لیا گیا ہے۔ پولیس كے مطابق گرفتار ملزم متاثرہ لڑكی كا رشتے دار ہے۔

لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کی رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ والد کا کہنا ہے کہ گھر میں بیٹی کو اکیلا دیکھ کر سفاک رشتے دار نے زیادتی کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!