فرسودہ رسم، ماں نے دو دن کی بیٹی کو دودھ پلاتے ہوئے گلہ گھونٹ کر قتل کردیا
ویب ڈیسک
|
2 Sep 2024
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سفاک ماں نے فرسودہ نظام و رسومات سے تنگ آکر اپنی چوتھی نومولود بیٹی کو دودھ پینے کے دوران گلہ گھونٹ کر مار دیا۔
یہ افسوسناک اور دلخراش واقعہ دہلی میں پیش آیا، جہاں خاتون نے چوتھی بیٹی کی پیدائش پر اسے دودھ پلاتے ہوئے گلا گھونٹ کر مار دیا۔
28 سالہ خاتون نے اپنی نومولود بیٹی کو قتل کرنے کیوجہ لوگوں کے طعنے بتائے اور یہ بھی کہا کہ اس کی پہلے ہی 4 بیٹیاں ہیں۔
خاتون 4 بیٹیوں کی پیدائش کے بعد فرسودہ سماجی دباؤ کی وجہ سے مایوسی کا شکار تھی۔ پولیس نے نومولود کی لاش برآمد کرکے خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق مغربی دہلی کے کھیاہ پولیس اسٹیشن کو جمعہ کی صبح ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ چھ دن کی ایک بچی لاپتہ ہو گئی ہے۔
پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور ماں سے بات کی تو ماں نے بتایا کہ اسے جمعرات کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا اور وہ اپنے والدین کے گھر گئی تھی، اس نے رات دیر سے بچی کو دودھ پلایا اور سو گئی۔ جب وہ جاگی تو بچی اس کے پاس نہیں تھی۔
پولیس نے جب تفتیش کو مختلف زاویوں سے کرنا شروع کیا تو ملزمہ نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف کیا۔
Comments
0 comment