گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں کے حملے میں صحافی جاں بحق
Webdesk
|
27 Aug 2024
میرپور ماتھیلو: گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں کے حملے میں صحافی جاں بحق ہوگیا، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کو پکڑنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک صحافی محمد بچل گھنجوجاں بحق ہوگیا۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔وزیراعلی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی سندھ نے آئی جی پولیس کو ہدایت دی کہ شہید صحافی محمد بچل گھنجو کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دلوائی جائے۔
کچے کے ڈاکوں کے خلاف آپریشن کو مزید مثر اور تیز کیا جائے، ہم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں۔دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی گھوٹکی سے فی الفور تفصیلات طلب کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافی محمد بچل گھنجو کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ٹیکنیکل بیسڈ آلات کو استعمال میں لایا جائے۔
کچے ایریاز میں پولیس کے تازہ دم کمک کے ذریعے آپریشن کو مزید تیز کیا جائے، ایس ایس پی گھوٹکی صحافی قتل کیس کی تفتیشی پیش رفت سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کریں۔
Comments
0 comment