گرفتار ملزم نے حوالات میں خودکشی کرلی

گرفتار ملزم نے حوالات میں خودکشی کرلی

فجر کے وقت دیکھا تو ملزم نے گلے میں کپڑا ڈال کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
گرفتار ملزم نے حوالات میں خودکشی کرلی

Webdesk

|

1 Sep 2024

نارووال: گرفتار ملزم نے تھانہ شاہ غریب کے حوالات میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔

ڈی پی او نارووال نوید ملک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم نے موٹرسائیکل چوری کی 11 وارداتوں کا انکشاف کیا تھا اور ملزم سے 4 موٹر سائیکل برآمد بھی ہوئی تھیں جبکہ7برآمد کرنا باقی تھیں۔

 ڈی پی او کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فجر کے وقت دیکھا تو ملزم نے گلے میں کپڑا ڈال کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ڈی پی او نوید ملک کے مطابق مزید تحقیقات کے لیے فارنزک ٹیم کو بلوا کرجوڈیشل انکوائری کی درخواست دے دی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!